اسلام آباد (آئی این پی) وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز شریف نے تحریک انصاف کی قیادت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے ملک میں جلسوں کی تاریخ میں یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت اکٹھے ہو کر سٹیج پرگھنٹوں مظاہرین کی آمد کا انتظار کرتی رہی، عمران خان کے اے، بی، سی، ڈی پلان زیڈ تک ناکام ہو کر پھر پلان اے سے شروع ہوں گے، عوام نے پی ٹی آئی کو مسترد کر دیا ہے، عمران خان اچھی سیاست کی طرف واپس آ جائیں ۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر تحریک انصاف کے 30 نومبر کے جلسے پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا خان صاحب گھنٹوں جلسے میں لوگوں کے اکٹھے ہونے کا انتظار کرتے رہے اور پھر ’’اوئے‘‘ عوام سے جلسے کا آغاز ہوا۔ مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کو کوئی تجزیہ کرنا چاہئے، وہ اللہ تعالیٰ کی مرضی کے مطابق استعفی دیں اور فیصلہ پاکستان کے عوام پر چھوڑ دیں، قوم نے عمران خان کا موقف بھی مسترد کر دیا ہے۔