اسلام آباد (آئی این پی) تحریک انصاف کے جلسے میں عمران خان کی بہنوں کو سکیورٹی پاس نہ ہونے کی وجہ سے کنٹینر پر جانے سے روک دیا گیا۔ قائدین کے کنٹینر پر جانے کیلئے 50 پاس جاری کئے گئے تھے۔ بغیر پاسز کنٹینر پر جانے کی کسی کو اجازت نہیں دی گئی یہاں تک کہ عمران خان کی بہنوں کو بھی روک دیا گیا جس کے بعد انہوں نے پی ٹی آئی کی دیگر خواتین سپورٹرز کیساتھ بیٹھ کر جلسہ دیکھا۔