گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے اسلام آباد دھرنے میں شرکت کے لئے جانے والے قافلے پر انڈوں اور ٹماٹروں سے حملہ کیا گیا۔ پنڈی بائی پاس کے قریب تحریک انصاف کا قافلہ دھرنے میں شرکت کے لئے جا رہا تھا نامعلوم افراد نے انڈے اور ٹماٹر پھینکنے شروع کر دئے۔ تحریک انصاف کے کارکنوں نے انڈے برسانے والے ایک شخص کو پکڑ کر اس کی پٹائی کی تاہم کچھ ہی دیر بعد نامعلوم افراد اپنے ساتھی کو چھڑا کر لے گئے۔
تحریک انصاف کے قافلے پر گوجرانوالہ میں انڈوں اور ٹماٹروں سے حملہ، کارکنوں نے ایک شخص کو پھینٹی لگا دی
Dec 01, 2014