پتلے پرویز خٹک پلان اے اور بی کی ناکامی ہمارے کھاتے میں نہ ڈالیں: حافظ حسین

لاڑکانہ/ اوکاڑہ (آئی این پی) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حافظ حسین احمد نے اسلام آباد کے جلسہ میں وزیراعلیٰ خیبر پی کے پرویز خٹک کی تقریر میں مولانا فضل الرحمن پر کی جانے والی تنقید پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پتلے پرویز خٹک اپنے پلان اے اور بی کی ناکامی کو ہمارے کھاتے میں نہ ڈالیں۔ ہم نے تو چار بجے احتجاج ختم کر کے راستے کھول دئیے تھے۔ اوکاڑہ سے صحافیوں سے ٹیلیفون پر بات چیت کرتے ہوئے حافظ حسین احمد نے کہا کہ ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ پتلے پرویزایک بڑے سیاسی رہنما ڈاکٹر خالد سومرو کے قتل پر جے یو آئی سے تعزیت کرتے ہمارے غم میں شریک ہوتے لیکن انہوں نے جسمانی طور پر پتلا ہونے کے ساتھ ساتھ ذہنی طور پر ”پتلا“ ہونے کا ثبوت دیدیا ہے۔ انکے اندر جو تھا وہ باہر نکل آیا۔
حافظ حسین احمد

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...