لاہور (این این آئی) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پلان اے اور بی کی طرح عمران خان کا پلان سی بھی ناکام ہوتا دکھائی دے رہا ہے، 2013ءکا الیکشن آر اوز کا تھا، وقت آنے پر انتخابی دھاندلیوں کے خلاف ثبوت پیش کریں گے۔ بلاول ہاﺅس لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کے پرامن جلسے اچھی بات ہے لیکن وزیراعظم سے لشکر کشی اور گن پوائنٹ پر استعفیٰ لینا ہرگز درست نہیں۔
اعتزاز
لشکرکشی اور گن پوائنٹ پر وزیراعظم کا استعفیٰ درست نہیں، پلان سی بھی ناکام دکھائی دیتا ہے: اعتزاز
Dec 01, 2014