کراچی / اسلام آباد (آئی این پی) پی ٹی آئی کراچی نے دعویٰ کیا ہے کہ کراچی اور سندھ بھر سے 25 ہزار سے زائد کارکن رکاوٹیں توڑ کر اسلام آباد دھرنے میں پہنچے ہیں۔ عہدیداران و کارکن 28 تا 30 نومبر تک اندرون سندھ سے پی آئی اے، نجی فضائی سروس، ٹرین اور بسوں کے ذریعے مختلف طریقوں سے ڈرامائی انداز میں اسلام آباد پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔کراچی سے اسلام آباد پہنچنے والے قافلے کے قائد پی ٹی آئی کراچی کے رہنما سردار عبدالعزیز خان نے کہا ملک میں حقیقی آزادی اور جمہوریت کیلئے قوم عمران خان کے سنگ ہے۔
پی ٹی آئی کراچی
سندھ سے 25 ہزار افراد رکاوٹیں توڑ کر اسلام آباد پہنچے، پی ٹی آئی کراچی کا دعویٰ
Dec 01, 2014