اسلام آباد (آن لائن)نامور اداکارہ”میرا“ کو والدہ نے عمران خان کے دھرنے میں جانے سے روک دیا اور کہا ہے کہ عمران خان کے چاہنے والوں کی تعداد کافی زیادہ ہے۔ان کے جواب کے بعد ہی میرا کی باری آئے گی ۔لہذا اتنی دیر وہ کیسے انتظار کر سکے گی ۔میرا سارا دن روتی رہی پھربھی والدہ نے اجازت نہیں دی ۔ ذرائع نے بتایا کہ اداکارہ میرا نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے اظہار محبت اور ان کے کنٹینرز کے روبرو جانے کے لئے سات بینرز بنوائے جن پر اپنی اور عمران خان کی اکٹھی تصویروں والی شرٹس بھی بنوائیں مگر جب وہ گھر سے روانہ ہونے لگی تو اس کی والدہ نے انہیں روک دیا۔
میرا