اس سے پہلے وزیر اعظم اور سیدخورشید شاہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا ،،جس میں اس بات پر اتفاق ہو ا تھا کہ جلد ملاقات کر کے نئے الیکشن کمشنر کا تقرر کیا جائے گا، وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیاں یہ ملاقات آج شام چار بجے ہو گی، جس میں نئے چیف الیکشن کمشنر کے لیے جسٹس ریٹائرڈ طارق پرویز اور دیگر ناموں پر بھی مشاورت کا امکان ہے،حکومت اور اپوزیشن کی یہ بھی کوشش ہے کہ جج کی بجائے بیورکریسی میں سے کسی ایسے شخص کو اس عہدے پر تعینات کیا جائے جو انتظامی طور پر اچھی شہرت کا حامل ہو ذرائع کا کہناہے کہ اس عہدے پر تقرری کے لیے ترمیم کی بھی ضرورت ہو گی،، سپریم کورٹ آف پاکستان نے پانچ دسمبر کو قائم مقام چیف الیکشن کمشنر جسٹس انوز ظہیر جمالی کی خدمات واپس لینے کا حکم دے رکھا ہے۔