کراچی اسٹاک مارکيٹ کے دورے کے بعد تقريب سےخطاب کرتے ہوئے برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن کا کہنا تھا کہ ان کا يہ کسی بھی اسٹاک ايکسچينج ميں پہلا دورہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور حکومت کے دوران پندرہ ہزار پوائنٹس کا اضافہ معيشت کے استحکام کا عنديہ ديتا ہے۔ برطانيہ پاکستان ميں توانائی بحران کا فوری حل چاہتا ہے۔ برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ برطانوی نجی کمپنياں پاکستان ميں ريٹيل شاپ کی چين کے قيام ميں دلچسپی رکھتی ہيں اور عنقريب پاکستان خصوصاً کراچی ميں برطانوی تجارتی وفود دورے کريں گے۔ اس موقع پر ايم ڈی اسٹاک ايکسچينج نديم نقوی کا کہنا تھا کہ برطانوی چھوٹی حجم کی کمپنيوں کی کراچی اسٹاک مارکيٹ ميں رجسٹريشن کے ليے قانون سازی کي جا رہي ہے۔ چند ماہ کے دوران کئی برطانوی کمپنياں اسٹاک ايکسچينج کے ٹريڈنگ بورڈ پر آ جائيں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ فروری ميں لندن اسٹاک ايکسچينج ميں پاکستان ڈے منايا جائے گا جس کی تيارياں مکمل کر لی گئی ہیں