محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں ہفتےملک کے بیشتر میدانی اور پہاڑی علاقوں میں موسم سرداور خشک رہے گا ،

Dec 01, 2014 | 17:33

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرداور خشک رہے گا ، جبکہ رواں ہفتےبھی ملک کے بیشتر میدانی اور پہاڑی علاقوں میں موسم سرداور خشک رہنے  کا امکان ظاہر کیا گیا ہے  ادھر مالاکنڈ ، ہزارہ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر ہلکی بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ، ماہرین کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں بارش ہوئی اورسب سے ذیادہ بارش کالام  میں  پانچ ملی میٹر ریکارڈ کی گئی،محکمہ مو سمیات کے مطابق آج ملک میں سب سے کم درجہ حرارت کالام اور استور میں منفی ایک،گوپس میں منفی دو جبکہ اسکردو میں منفی چار ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے

مزیدخبریں