تحریک انصاف نےملک گیرہڑتال اورلاہوربند کرنےکی تاریخیں تبدیل کردیں، اب لاہورپندرہ اورملک اٹھارہ دسمبرکوبند کیا جائےگا۔

اسلام آباد میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں پارٹی رہنماؤں نےشرکت کی ،اجلاس میں دھاندلی کے خلاف ملک گیر ہڑتال اور لاہور شہر کو بند کرنےکی تاریخوں میں بھی ردو بدل کا فیصلہ کیا گیا،اجلاس کےبعد میڈیا سےبات چیت کرتےہوئے شاہ محمود قریشی  کا کہنا تھا کہ سقوط ڈھاکہ تاریخ ذہن میں نہیں تھی،اب ملک گیر ہڑتال سولہ کےبجائے اٹھارہ دسمبرکو کی جائے گی،لاہورشہرکوچار کےبجائے پندرہ دسمبرکوبند کیا جائے گا تاہم فیصل آباد اور کراچی میں احتجاج بدستورآٹھ  اوربارہ دسمبرکی تاریخ پرہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ ملک بند کرنےکا مقصد شٹرڈاؤن ہڑتال نہیں بلکہ بڑی اوراہم شاہراؤں پرپرامن احتجاج ریکارڈ کرانا ہے۔پہلے بھی پرامن تھے آئندہ بھی پرامن رہیں گے،شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جلسے کے بعد  میڈیا کونشانہ بنانے کا عمل سمجھ میں نہیں آتا، حکمرانوں پرخوف طاری ہے۔

ای پیپر دی نیشن