برمنگھم (بی بی سی) نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کے پورٹریٹ کی برطانیہ کی برمنگھم یونیورسٹی میں نمائش کی گئی۔ 3 میٹر بلند پورٹریٹ کے افتتاح کی اس تقریب میں ملالہ نے کہا برومی (برمنگھم کا شہری) کہلائے جانے پر فخر محسوس کر رہی ہوں، سرد موسم کے باوجود میں اس جگہ سے پیار کرتی ہوں اور برمنگھم سے ملنے والی حمایت پر شکرگزار ہوں۔ ملالہ 2012ءمیں طالبان کی فائرنگ کی زد میں آنے کے بعد سے برمنگھم میں مقیم ہیں۔ باربر انسٹی ٹیوٹ آف فائن آرٹس تصویری نمائش کے موقعپر تصویر بنان والے آرٹسٹ نصر اعظم نے بتایا کہ اس تصویر کو بنانے میں انہیں ایک سال لگا ہے۔ یہ تصویر لندن نیشنل پورٹریٹ گیلری کی پبلک آرکائیو میں شامل کی جائے گی اور اسے برمنگھم کی لائبریری میں ڈیجیٹل انداز میں دکھایا جائیگا، میں نے پورٹریٹ میں ملالہ کی بنیاد کے ساتھ یہ بھی مدنظر رکھا ہے کہ انہوں نے کیسے انسانی حقوق کے عالمی سفیر کا مرتبہ پایا۔
برمنگھم کا شہری ہونے پر فخر ہے: ملالہ کا اپنے پورٹریٹ کی نمائش کی تقریب سے خطاب
Dec 01, 2015