اقوام متحدہ (نمائندہ خصوصی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے پیرس میں عالمی ماحولیاتی کانفرنس کے موقع پر وزیراعظم نوازشریف اور بھارتی ہم منصب نریندر مودی کی ملاقات کا خیرمقدم کیا ہے۔ ملاقات پر یو این سیکرٹری جنرل کے ردعمل کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے کہا ہم پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم کے درمیان کسی بھی قسم کے براہ راست رابطے کو خوش آمدید کہیں گے۔ وال سٹریٹ جرنل کی ویب سائٹ کے مطابق نریندر مودی نے نوازشریف سے دونوں ہاتھوں سے جبکہ نوازشریف نے مسکراتے ہوئے مصافحہ کیا۔