ملتان (آئی این پی) ملتان میں یوسی اٹھارہ سے اغوا ہونیوالا وائس چیئرمین کا امیدوار بازیاب ہوگیا۔اغوا کاروں نے لیاقت علی کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اس کی مونچھیں،بھنویں اور داڑھی مونڈھ دی۔دو روز قبل یوسی اٹھارہ مومن آباد سے وائس چیئرمین کے امیدوار لیاقت کوگھر سے تین ملزمان نے اغوا کرلیا تھا۔ملزمان اسے ایک گودام میں بند کرکے تشدد کا نشانہ بناتے رہے۔اغواء کاروں نے امیدوار کی مونچھیں، بھنوئیں اور داڑھی کے بال بھی مونڈھ دیئے۔متاثرہ امیدوار کے مطابق ملزمان کو الیکشن میں کھڑے ہونے کا رنج تھا جس پر انہوں نے تشدد کا نشانہ بنایا۔واقعے کا مقدمہ تھانہ شاہ رکن عالم میں درج ہے۔واقعے کے دو روز بعد اغواء کار امیدوار کو نیو ملتان ریلوے سٹیشن چھوڑ کر فرار ہوگئے۔وائس چیئرمین کے امیدوار نے مبینہ اغوا کاروں کی گرفتاری اور سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔
ملتان: وائس چیئرمین کو اغوا کرکے مونچھیں، بھنوئیں داڑھی مونڈ ڈالی
Dec 01, 2015