شیخوپورہ: نوکری دلانے کا جھانسہ دیکر پیزا ریسٹورنٹ مالک نے لڑکی کو بے آبرو کردیا گکھڑ منڈی میں 2 نوجوانوں کی بچے سے زیادتی

Dec 01, 2015

شیخوپورہ، گکھڑ منڈی (نامہ نگار خصوصی+ نامہ نگار) لاہور روڈ پر واقع ایک پیزا ریسٹورنٹ کے مالک نے غریب گھرانے کی لڑکی کو نوکری دلوانے کا جھانسہ دیکر زیادتی کی۔ خان کالونی کی رہائشی لڑکی (ک) کو ملزم ثاقب نے اپنے ریسٹورنٹ پر ملازم رکھنے کیلئے ریسٹورنٹ پر بلایا اور اسے بہانے سے کوٹ سلیم لے گیا جہاں پر ملزم نے اسلحہ دکھا کر زیادتی کر ڈالی اور مزاحمت پر تشدد کا نشانہ بھی بنایا، ہائوسنگ کالونی پولیس نے (ک) کی رپورٹ پر مقدمہ تو درج کرلیا ہے مگر با اثر ملزم کی گرفتاری کیلئے ابھی تک کوئی کاروائی نہیں کی جس پر لڑکی کے ورثاء سراپا احتجاج بن گئے ہیں اور انہوں نے ڈی پی او شیخوپورہ سے ملزم کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ گکھڑ منڈی میں 12 سالہ یتیم بچے سے 2 اوباش نوجوانوں نے زبردستی زیادتی کی۔ محلہ شاہ سلیمان کے یتیم بچہ حمزہ کو مسجد سے بلا کر کھیتوں میں لے جا کر ایاز عرف بوبی اور عبدالرحمان نے زیادتی کر ڈالی۔ بے ہوشی کی حالت میں کھیتوں میں ہی چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ 

مزیدخبریں