پیرس میں سرگوشیاں‘ کیا مودی ٹوٹے رابطوں کو پھر سے جوڑنے پر آمادہ ہیں؟

اسلام آباد (محمد فہیم انور سے) پیرس سے پیر کے روز ہوا کا تازہ جھونکا آیا جس سے پاکستان اور بھارت کے مابین نہ صرف کرکٹ‘ بلکہ دیگر کھیلوں کے مقابلوں اور رابطوں میں پیدا ہوجانے والی دوریاں کم ہوتی نظر آنے لگی ہیں۔بھارتی وزیراعظم اچانک پاکستانی وزیراعظم کے پاس آئے اور مصافحہ کرنے کے بعد ان سے کچھ دیر سرگوشیاں کیں۔ ایسا دکھائی دے رہا تھا کہ بھارتی وزیراعظم مودی‘ محمد نوازشریف کو کسی بات پر قائل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔دوسری جانب وزیراعظم نوازشریف پروقار انداز میں پورے انہماک سے ان کی باتیں سنتے دکھائی دئیے۔ان کی باتیں سننے کے بعد وزیراعظم نوازشریف نے بھی وزیراعظم مودی سے کچھ باتیں کیں بعد ازاں کانفرنس کا سیشن ختم ہونے کے بعد بھارتی وزیراعظم ایک بار پھر وزیراعظم نوازشریف کے پاس آئے اور گرمجوشی کے ساتھ مصافحہ کیا۔بھارت اور پاکستان کے وزراء اعظم کے مابین چند لمحات کی خوشگوار ملاقات سے یہ تاثر ابھرا ہے کہ ہمسایہ ممالک کے سربراہان حکومت ٹوٹتے رابطوں کو ایک بار پھر جوڑنے پر آمادہ ہیں۔پاکستان اور بھارت کے عوام کرکٹ کے ساتھ دیوانگی کی حد تک لگاؤ رکھتے ہیں اوران کی خواہش بھی یہی ہے کہ یہ سیریز ضرور ہو اور بھارتی حکومت بھی اس بارے میں جلد فیصلہ کرے اوراب بھارت نے اپنے رویے میں لچک پیدا کی تو آئندہ سال فروری میںبھارت میں ہونے والی ساؤتھ ایشیئن گیمز میں پاکستانی دستے شرکت اورپھر اس کے بعد بھارت ہی میں جونیئر کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی شرکت یقینی ہوجائے گی۔بھارتی وزیراعظم چاہیں تو پاکستان اور بھارت باہمی دلچسپی کے امور پر خارجہ سیکرٹریوں کے درمیان مذاکرات اور دونوں ممالک کے ادیبوں اور فنکاروں کے دوروں کا سلسلہ دوبارہ استوار ہوسکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...