کراچی (صباح نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عاصم حسین کے ہسپتال میں دہشت گردوں کا علاج کرانے کے مقدمے میں نامزد متحدہ رہنما رئوف صدیقی کی حفاظتی ضمانت 2 لاکھ کے مچلکوں کے عوض منظور کرلی۔ عدالت نے رئوف صدیقی کو چار روز میں ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کا حکم دیدیا۔ ہائی کورٹ کے احاطے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رئوف صدیقی نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم پیپلز پارٹی کے رہنما ہیں مگر الزامات ایم کیو ایم پر لگارہے ہیں۔