اسلام آباد بلدیاتی انتخابات، ایک گھر میں 2 افراد، 28ووٹوں کے اندراج کا انکشاف

اسلام آباد(آئی این پی ) اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں ایک گھر میں دو افراد کے 28ووٹوں کے اندراج کا انکشاف۔ نجی ٹی وی کے مطابق یو سی ا کتیس جی سیون ٹو میں واقع ایک گھر جہاں پر صرف دو میاں بیوی رہائش پذیر ہیں کے 28ووٹ درج ہیں جس پر مالک مکان نے میڈیا سے رابطہ کیا جس پر تحقیقات کی گئیں تو یہ بات معلوم ہوئی کہ اس پتہ پر 28ووٹوں کا اندراج ہے۔گھر کے مالک کے مطابق وہ نہیں جانتے کہ دیگر 26لوگ کون ہیں کیونکہ وہ گزشتہ 30سال سے یہاں رہائش پذیر ہیں۔ مالک مکان نے الیکشن کمشن سے اس معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن