یو اے ای نے پی آئی اے کے بوئنگ 777 کے سوا دیگر طیاروں کی آمد پر پابندی لگا دی آپریشن متاثر نہیں ہوگا: ترجمان ائرلائنز

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) یو اے ای نے پی آئی اے کے بوئنگ 777 کے سوا دیگر طیاروں کی آمد پر پابندی لگا دی۔ ائر لائن ذرائع کے مطابق بوئنگ 777 طیاروں کے سوا دیگر طیارے یو اے ای کی فضائی حدود میں داخل نہیں ہوسکتے۔ پابندی کا اطلاق گزشتہ رات 12 بجے سے ہوگیا ہے۔ پابندی پی آئی اے کے دیگر طیاروں میں مواصلاتی نظام اپ گریڈ نہ ہونے پر عائد کی گئی۔ یو اے ای انتظامیہ نے پی آئی اے کو پیشگی آگاہ کر دیا تھا مگر پی آئی اے نے وارننگ کو اہمیت نہیں دی۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق پابندی سے یو اے ای کیلئے فلائٹ آپریشن متاثر نہیں ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...