کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ڈی جی سندھ رینجرز میجر جنرل بلال اکبر کی صدارت میں اجلاس ہوا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق اجلاس میں جہلم امام حسینؓ، بلدیاتی انتخابات کے موقع پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ رینجرز اور پولیس نے مشترکہ سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دی۔ چہلم امام حسینؓ کے موقع پر رینجرز کی بھاری نفری جلوس کی نگرانی کرے گی ہیلی کاپٹر کے ذریعے جلوس کی فضائی نگرانی کی جائے گی جلوس کے راستے میں عمارتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات کئے جائیں گے۔