اسلام آباد (آن لائن) وزیر اعظم نواز شریف نے پلاننگ کمشن کو ہدایت کی کہ وہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے خصوصاً اس کے مغربی راستے کے حوالے سے مکمل ریکارڈ فراہم کرے ۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر بعض سیاسی جماعتوں کی جانب سے فنڈز کے اختصاص کے حوالے سے اٹھنے والے اعتراضات کے بعد سامنے آئی جس سے چھوٹے صوبے میں احساس محرومی اجاگر ہوا ہے اور اس میں خصوصاً کے پی کے اور بلوچستان کا پشتون بیلٹ شامل ہے۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ سیاسی جماعتیں زور دے رہی ہیں کہ وہ مغربی راستے کو ترجیحی بنیادوں پر تعمیر کریں اور مختلف راستوں میں پروجکٹس کو برابر کی بنیاد پر تقسیم کرے ۔ واضح رہے کہ خورشید شاہ سمیت کئی اپوزیشن رہنما پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبے کے مغربی روٹ پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں۔