شعیب اختر نے ’’بڑا بھائی‘‘ کہہ دیا شاہ رخ خان نے منہ چوم کر جوابی محبت کا اظہار کیا

نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی فلمی صنعت کے مسلمان سپرسٹار اداکار شاہ رخ خان نے سپیڈ ماسٹر شعیب اختر سے محبت کا والہانہ اظہار کر دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق شعیب اختر نے ممبئی میں شاہ رخ خان کو بڑا بھائی کہہ کر بلایا تو کنگ خان نے ان کا منہ چوم لیا دونوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل گئی، کنگ خان نے شعیب اختر کو ٹوئٹر جوائن کرنے پر وارم ویلکم بھی کہا۔ جواب میں شعیب اختر نے بھی ’’لو ایس آر کے‘‘ کا پیغام دیا۔ واضح رہے کہ شعیب اختر نے سپرسٹار سلمان خان کے والد فلم رائٹر سلیم خان کی سالگرہ کی تقریب میں بھی چند روز قبل شرکت کی تھی جہاں ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا گیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...