`مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں 1044 ارب کے محصولات جمع کئے: ایف بی آر

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ایف بی آر کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں ایک ہزار 44 ارب کے محصولات جمع کئے گزشتہ سال اسی عرصہ میں 904 ارب روپے کے محصولات حاصل کئے گئے تھے ایف بی آر نے رواں ماہ 229 ارب روپے کے محصولات جمع کئے گزشتہ سال نومبر میں 180 ارب روپے کے محصولات جمع کئے گئے تھے۔

ای پیپر دی نیشن