لاہور (خصوصی نامہ نگار) حضرت سید علی بن عثمان الہجویری المعروف حضرت داتا گنج بخشؒ کے 972ویں سالانہ عرس مبارک کی3روزہ تقریبات آج سے شروع ہونگی۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار عرس کی باقاعدہ تقریب کا آغاز چادرپوشی سے کریں گے۔ تقریب میں صوبائی وزیر اوقاف عطا مانیکا اور صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین سمیت علماءمشائخ کی بڑی تعداد شریک ہوگی۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ 50ہزار سے زائد زائرین عرس میں شامل ہونگے۔ اس موقع پر دربارکو برقی قمقموں اور نادر و نایاب آہنی دروازوں سے سجایا گیا ہے۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
حضرت داتا گنج بخشؒ/ عرس
حضرت علی ہجویری المعروف داتا گنج بخشؒ کے عرس کی تین روزہ تقریبات آج شروع ہونگی
Dec 01, 2015