راولپنڈی + صوابی(اے پی پی+ نامہ نگار) راولپنڈی میں تھانہ صادق آباد کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ فائرنگ کے واقعہ کے بعد علاقے میں ناکہ بندی کرکے نامعلوم حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی گئی۔ گزشتہ روز ہیڈ کانسٹیبل عدنان عزیز ڈیوٹی ختم کرکے واپس گھر جارہا تھا کہ دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار آئے اور فائرنگ شروع کردی جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ دوسری صوابی میں بھی نامعلوم موٹر سائیکل افراد نے فائرنگ کرکے ایک پولیس اہلکار امتیاز کو قتل جبکہ غلام عباس کو زخمی کردیا۔ دونوں معمول کی گشت پر تھے۔ واقعہ کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس اہلکار جاں بحق
راولپنڈی اور صوابی میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق، ایک زخمی
Dec 01, 2015