سیلز ٹیکس سروسز ایکٹ پر تاجر برادری کو شدید تحفظات ہیں: سمیع اللہ

Dec 01, 2015

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سمیع اللہ نعیم نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کا سیلزٹیکس سروسز ایکٹ کا نفاذ کیا ہے اس پر تمام بزنس کمیونٹی کو بیشمار ابہام ہیں۔ بزنس کمیونٹی پر پہلے ہی بے جا ٹیکسوں کی بھرمار ہے جس سے بزنس کمیونٹی پہلے ہی کافی دبائو کا شکار ہے۔ معیشت کمزور ہوتی جارہی ہے فیکٹریاں اور کاروبار کا حجم سکڑتا جا رہا ہے جبکہ ٹیکسز کا حجم بڑھتا جا رہا ہے۔ حکومت پنجاب نے سیلزٹیکس آن سروسز ایکٹ 2012ء لاگو کیا او ر پھر ود ہولڈنگ رولز 2015ء کے تحت تمام افراد کو ود ہولڈنگ ایجنٹ بھی بنا دیا ہے ۔جبکہ ستم ظریفی کی بات ہے کہ یہ ایکٹ 2012ء کا ایکٹ اور 2015ء کے ود ہولڈنگ رولز لاگو ہونے کے بعدمتعارف کروائے جا رہے ہیں جبکہ حق تو یہ تھا کہ ایسے قوانین جن کا اطلاق بالخصوص کاروباری برادری پر ہوتا ہے ان کو اعتماد میں لینا چاہیئے تھا۔ اس قانون کے تحت کاروباری حضرات کو ود ہولڈنگ ٹیکس ایجنٹ بنا کر نہ صرف ان کی مشکلات میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ بلکہ حکومتی سطح پر کاروبار کرنے کو مشکل بنایا جا رہا ہے۔ 

مزیدخبریں