سیالکوٹ میں 436 ملین کی لاگت سے تعمیر ہونیوالا سپورٹس انڈسٹری ڈویلپمنٹ سنٹر فعال

لاہور (کامرس رپورٹر) وفاقی ادارے سمال اینڈ میڈیم انٹر پرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی ’سمیڈا‘ نے سیالکوٹ میں436 ملین روپے کی لاگت سے جدید ترین مشینیر ی سے لیس سپورٹس انڈسٹری ڈویلپمنٹ سنٹر (ایس آئی ڈی سی) قائم کرکے فٹبال کی مقامی صنعت کو تباہ ہونے سے بچا لیا ہے۔ لاہور اکنامک جرنلسٹس ایسوسی ایشن(لیجا) کے اعزاز میں منعقدہ ایک استقبالیہ میں ایس آئی ڈی سی کے بورڈ آف مینجمنٹ کے چیئرمین قیصر اقبال بریار، سمیڈا پنجاب کے صوبائی سربراہ راجہ حسنین جاوید ، بورڈ ممبر شیخ جہانگیر اقبال، وسیم لودھی اورپراجیکٹ ڈائریکٹر سرور حنیف نے اکنامک روپرٹروں کو بتا یاکہ دنیا بھر میں استعمال ہونے والے فٹبال، سوکر بال اور باسکٹ بال وغیرہ کی تقریباََ 70 فیصدی ڈیمانڈ سیالکوٹ سے پور ی ہو رہی ہے اور اس طرح ہر سال پاکستان سے چالیس ملین بالز کی برآمد سے تقریباََ دو لاکھ افراد کو روزگار میسر ہے۔ لہٰذا سمیڈا کو سپورٹس انڈسٹری کے سٹیک ہولڈرز کے ساتھ تبادلہ خیال کے دوران اس اہم چیلنج کا ادراک ہوا تو سمیڈا کے ماہرین نے فوری طور پر سپورٹس انڈسٹری ڈویلپمنٹ سنٹر کا منصوبہ وضع کرکے وفاقی حکومت کو پیش کیا اور وفاقی حکومت نے اس ضرورت کو پور ا کرنے کیلئے منصوبے کیلئے درکار 436 ملین روپے کے فنڈز کی منظوری دی تھی۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...