واشنگٹن (صباح نیوز) امریکی خاتون اول مشل اوباما کبھی بھی صدارت کا مقابلہ نہیں لڑیں گی۔ صدر اوباما نے دنیا بھر میں پھیلنے والی خبروں کی تردید کردی۔ ایک انٹرویو میں امریکی صدر اوباما کا کہنا تھا کہ ان کی اہلیہ مشیل اوباما کبھی بھی صدارتی مقابلے میں شریک نہیں ہوں گی، جو لوگ مشیل اوباما کو ڈیموکریٹک امریکی صدارتی امیدوار دیکھنا چاہتے ہیں ان کو اپنی خواہشوں کو روکنا ہوگا۔ اوباما نے اپنی اہلیہ کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ ایک ٹیلنٹڈ خاتون ہیں۔
اوباما