اخونزادہ چٹان پی پی پی خیبر ایجنسی کے صدر کی قیادت میں وفد کی خورشید شاہ سے ملاقات، زرعی قرضے معاف کرانے کا مطالبہ

اسلام آ باد (خبر نگار خصوصی )پاکستان پیپلز پارٹی خیبر ایجنسی کے پیپلز کسان وفد نے سید اخونزادہ چٹان اور صدر پی پی پی خیبر ایجنسی حضرت ولی کی قیادت میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ وفد نے اپوزیشن لیڈر کو بتایا کہ فاٹا میں دوسری ایجنسیوں کی طرح زرعی قرضے دیئے گئے تھے لیکن پھر علاقے میں اپریشن اور ائی ڈی پیز کی وجہ سے زرعی شعبے میں مطلوبہ نتائج حاصل نہ ہو سکے کسانوں کو شدید نقصان اٹھانا پڑا۔ وفد نے اپوزیشن لیڈر کو بتایا کہ ان حالات میں وہ زرعی قرضے واپس نہیں کر سکتے۔ حکومت دیگر علاقوں کی طرح خیبر ایجنسی کے تین چار کروڑ کے قرضے بھی معاف کرے۔ فاٹا کی دیگر ایجنسیوں میں زرعی قرضوں کا پھر سے اجرا کیا جا رہا ہے تو ان قرضوں کا اجرا خیبر ایجنسی میں بھی کیا جائے۔ اپوزیشن لیڈر نے وفد کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل کے حل کیلئے ہر متعلقہ فورم پر اواز اٹھائی جائے گی۔
افونزادہ چٹان

ای پیپر دی نیشن