رحیم یار خان: شیخ زید ہسپتال کی ڈاکٹر کالونی سے نو مولود کی نعش برآمد نچلا دھڑ کتوں نے نوچ ڈالا

رحیم یار خان (آن لائن) رحیم یار خان کے شیخ زید ہسپتال کی ڈاکٹر کالونی سے نومولود بچے کی نعش برآمد ہوئی ہے کتوں نے بچے کا نچلا دھڑ نوچ لیا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز رحیم یار خان کے شیخ زید ہسپتال کی ڈاکٹر کالونی سے نوزائیدہ بچے کی نعش برآمد ہوئی نعش کا نچلا دھڑ غائب ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بچے کی نعش کو پوری رات کتے نوچتے رہے اور بچے کا نچلا دھڑ کھا گئے۔ بچے کے ورثاءکے بارے میں تاحال معلوم نہیں ہو سکا۔ بچے کی نعش کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے تفتیش جاری اور بچے کے ورثاءکو تلاش کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

نعش برآمد

ای پیپر دی نیشن