ڈھاکہ+نیو یارک( اے ایف پی) میانمار میں فوج کے مظالم کے سبب چند ہفتوں میں 10ہزار روہنگیا مسلمان نقل مکانی کر کے بنگلہ دیش چلے گئے ۔ یہ تعداد زیادہ ہو سکتی ہے، عالمی ادارے کی انسانی حقوق ایجنسی کے ترجمان نے کہا میانمار کے روہنگیا مسلمانوں کے حقوق کی خلاف ورزی انسانیت کیخلاف جرائم کے زمرے میں آ سکتا ہے۔ چین نے سرحد پر بحالی امن اور نسلی تشدد کے خاتمہ کیلئے میانمار کو تعاون کی پیشکش کر دی۔
سرحد پر امن بحالی ،نسلی تشدد کے خاتمہ کیلئے چین کی میانمار کو تعاون کی پیشکش
Dec 01, 2016