مصر: بچے کی پیدائش کے بعد مرد ڈاکٹر کی خاتون کے ساتھ سیلفی‘ ملک میں ہنگامہ

Dec 01, 2016

قاہرہ (این این آئی) مصر میں ایک مرد گائناکالوجسٹ کی جانب سے خاتون کے سیزیریئن آپریشن کے دوران اپنے ساتھیوں سمیت لی گئی سیلفی نے ہنگامہ کھڑا کر دیا۔ یہ افسوس ناک واقعہ شمالی صوبے البحیرہ میں ایتای البارود ہسپتال کے آپریشن تھیٹر میں پیش آیا۔ مذکورہ سیلفی کو سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک پر پوسٹ کر دیا گیا جبکہ تصویر میں پس منظر میں خاتون مریضہ کی ستر بھی ظاہر ہو رہی ہے۔ مذکورہ تصویر کے پوسٹ کئے جانے پر ڈاکٹر کے فیس بک پیج پر لوگوں کی جانب سے شدید تنقیدی رد عمل سامنے آیا جس پر آدھے گھنٹے کے بعد تصویر کو حذف کر دیا گیا۔ البحیرہ صوبے میں وزارت صحت کے سیکرٹری ڈاکٹر علاﺅ عثمان نے سیلفی پوسٹ کرنے والے ڈاکٹر کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ کیا جبکہ انتظامی استغاثہ نے بھی سرزنش کے اقدامات سے قبل ڈاکٹر کو طلب کر لیا۔
ہنگامہ

مزیدخبریں