لاہور + اسلام آباد (آئی اےن پی+ اے پی پی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایڈز کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے۔ اس دن کے حوالے سے عوامی شعور بیدار کرنے کےلئے عالمی ادارہ صحت سمیت دیگر سرکاری و غیر سرکاری تنظیموں کے اشتراک سے آگاہی واکس منعقد کی جائیں گی۔ صدر ممنون حسین نے ایڈز کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دنیا میں ہر سال بہت بڑی تعداد میں افراد ایچ آئی وی/ ایڈز کا شکار ہو جاتے ہیں، پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاﺅ کوکم کرنے کیلئے حکومت سرکاری شعبہ کے ہسپتالوں کے ذریعے نگہداشت اور معاونت کی مفت خدمات فراہم کر رہی ہے ،لاہور سے خصوصی رپورٹر کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ایڈز سے بچا¶ کیلئے لوگوں میں شعور اجاگر کرنے کیلئے موثر انداز میں آگاہی مہم چلانے کی ضرورت ہے۔
ایڈز کا عالمی دن