اسلام آباد (آئی این پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان دورہ برطانیہ سے وطن پہنچنے کے بعد (آج) جمعرات کو باقاعدہ طور پر دفتری امور سر انجام دینگے، وہ وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات بھی کرینگے اور وزیراعظم کو اپنے دورہ برطانیہ کی تفصیلات اور علاج و صحت سے متعلق آگاہ کرینگے۔ چوہدری نثار برطانیہ کے 17 روزہ سرکاری و نجی دورے کے بعدواپس پہنچے ہیں۔سیکرٹری داخلہ کی طرف سے چوہدری نثار کو وزارت کے اہم امور پر بریفنگ دی جائے گی اور ان کی غیر موجودگی میں ہونے والے فیصلوں کی باضابطہ منظوری بھی لی جائےگی۔
چودھری نثار
چودھری نثار برطانیہ سے وطن واپسی کے بعد آج باقاعدہ دفتری امور انجام دینگے، وزیراعظم نواز شریف سے بھی ملاقات کریں گے
Dec 01, 2016