نیویارک(صباح نیوز، اے این پی،اے ایف پی)اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ افغانستان کے طول و عرض میں جاری خونریز تنازعات کے باعث صرف اس سال کے دوران اب تک مزید پانچ لاکھ سے زائد شہری بے گھر ہو گئے۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ تعداد ان افغان شہریوں کی ہے جنہوں نے داخلی نقل مکانی کی اور سالانہ بنیادوں پر ایسے شہریوں کی تعداد کا یہ ایک نیا ریکارڈ ہے۔رواں برس افغانستان میں امن عامہ کی بگڑتی صورتحال کے سبب ایک ہزار سکول بند ہو گئے ۔ گزشتہ برس یہ تعداد دو گنا تھی ۔ تعلیم جاری رکھنے والے بچے مشکلات کا شکار ہو گئے ۔ماہرین تعلیم کا کہنا ہے اگر طالبات نے مزید علاقوں پر قبضہ کیا تو 2017ءمیں صورتحال اور خراب ہو جائے گی ۔ وزارت تعلیم کے ترجمان مجیب نے کہا ہمارے طلبہ جنگ کا پہلا شکار بنے ہیں ۔ 35 میں سے 24 صبوں میں سکلو بند ہو گئے ۔ 3.5 ملین بچے سکول نہیں جاتے ۔ 75 فیصد لڑکیاں شامل ہیں۔