نیویارک (نیٹ نیوز+ رائٹرز) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شمالی کوریا پر نئی پابندیاں عائد کرنے کی منظوری دیدی تاکہ اس ملک کے جوہری اور بیلسٹک میزائل پروگرامز کے مالی وسائل میں کمی کی جا سکے۔ 15 ارکان نے قرارداد کے حق میں متفقہ ووٹ دیا۔ چین نے بھی شرکت کی۔ ۔ نئی پابندیوں میں شمالی کوریا کی کوئلے کی برآمدات میں 60 فیصد کمی کر دی گئی۔ پیانگ یانگ چین کو کوئلہ بھیجتا ہے۔ اس کے علاوہ شمالی کوریا پر تانبے، نکل، چاندی اور زنک کی برآمد پر بھی پابندی عائد ہے جن سے وہ سالانہ 10 کروڑ ڈالر حاصل کرتا ہے۔ شمالی کوریا کے 11 حکام اور 10 مختلف ادارے جو کہ جوہری اور بیلسٹک پروگرام سے وابستہ ہیں، پر بھی سفری پابندیوں اور اثاثے منجمد کیے جانے والی فہرست میں شامل ہیں۔ مجوزہ پابندیوں میں شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں پر پرتعیش اشیا کی درآمد پر بھی قدغن ہو گی۔
پابندیاں