کرنال:انتہا پسند ہندو قیدیوں کا کالعدم لشکر طیبہ کے مبینہ بم ساز عبدالکریم ٹنڈا پر تشدد، گلا دبا دیا، حالت نازک

کرنال (نیوز ڈیسک) بھارتی حکومت کی طرف سے کالعدم لشکر طیبہ کے بم ساز قرار دیئے گئے سید عبدالکریم عرف ٹنڈا پر ہریانہ کی کرنال جیل میں 2 انتہاپسند ہندو قیدیوں نے حملہ کردیا اور تشدد کے بعد گلا دبا کر مارنے کی کوشش کی۔ حالت نازک بتائی جاتی ہے۔عبدالکریم ٹنڈا کو جیل عملے نے بچا لیا اور تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا۔ یاد رہے کہ بھارتی حکومت نے راسخ العقیدہ مسلمان 73 سالہ سید عبدالکریم کو کالعدم لشکر طیبہ کا بم ساز قرار دیکر ملک کے مختلف حصوں میں 40 سے زائد بم دھماکوں کے مقدمات قائم کررکھے ہیں۔ انہیں 1996 کے پانی پت دھماکہ کیس کی سماعت کیلئے کرنال کی جیل میں منتقل کیا گیا تھا۔
ہندو/ تشدد

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...