کراچی/ اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ کراچی پر کسٹمز نے کارروائی کرکے خاتون کے سامان سے 40 لاکھ روپے مالیت کا سونا اور موبائل فونز برآمد کرلئے۔ دردانہ غیر ملکی پرواز کے ذریعے دبئی سے کراچی پہنچی تھی۔پکڑ لیا گیا ذرائع کسٹمز کے مطابق بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ائرپورٹ سے کرنسی سمگلنگ کی کوشش کا امکان ہے۔آئندہ چند روز میں کرنسی سمگل کرنے کی اطلاع ہے۔ دبئی، ابوظہبی، چین اور بنکاک جانے والی پروازوں کی سخت نگرانی کی ہدایت کی۔ کسٹمز نے ویجلنس ونگ کو ائرپورٹ کے ہر حصے میں موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ ائرپورٹ پر کسٹمز کے عملے کو الرٹ کردیا گیا ہے۔
موبائل برآمد