برطانوی جیلوں میں ہر تیسرے روز ایک قیدی خود کشی کرتا ہے: سروے

مانچسٹر (عارف چودھری) برطانیہ کی جیلوں میں ایک سال میں 102 لوگوں نے خودکشی کی یعنی ہر تیسرے دن ایک شخص نے خودکشی کی۔ سروے کے مطابق جیل میں لوگ ذہنی تنا¶ کا شکار ہو جاتے ہیں اور مایوسی میں خودکشی کر لیتے ہیں۔ 1978ءکے بعد یہ تعداد بہت زیادہ ہے۔ ہاورڈ بیگ کے ڈائریکٹر فرانسز کروک نے نمائندہ نوائے وقت کو بتایا حکومت اصلاحات کرے۔لوگوں کی ذہنی تربیت کے کورس جیل میں کئے جائیں۔ برطانیہ کے چانسلر فلپ ہمبنڈ کے پچھلے ہفتے 555 ملین پاﺅنڈ کی رقم اصلاحات کرنے کا اعلان کیا تھا اور 2500 جیل آفیسر بھرتی کرنے کا اعلان کیا۔

ای پیپر دی نیشن