شام : دو بچوں سمیت 29 ہلاک : فوجیوں پر حملہ غلطی سے ہوا : امریکہ جان بوجھ کر نشانہ بنایا گیا : بشارالاسد

Dec 01, 2016

بیروت (نیوز ایجنسیاں+ اے این پی+ اے این این) شام کے شہر حلب میں باغیوں کے راکٹ حملے اور بمباری میں مزید 2 بچوں سمیت 29 افراد مارے گئے۔ امریکہ نے کہا 17 ستمبر کو داعش کیخلاف آپریشن میں شریک شامی فوجیوں پر فضائی حملہ غلطی سے ہوا۔ 62 فوجی مارے گئے تھے ادھر بشار الاسد نے کہا جان بوجھ کر کیا گیا تھا۔ لیفٹیننٹ جنرل چیف ہیریگن نے کہا اس واقعہ میں ہم معیار پر پورا نہیں اتر سکے۔ یہ غلطی قابل افسوس ہے۔ صدر ترک اردگان پیوٹن نے فون پر حلب کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں نے جنگ بندی کی ضرورت پر اتفاق کیا۔ہلاکتیں کم کرانے کیلئے کردار ادا کرینگے۔تل ابیب اسرائیل نے شام پر متعدد فضائی حملے کر کے حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا پھر اعتراف کیا ہے۔ شام سے موصولہ اطلاعات کے مطابق دمشق-بیروت شاہراہ پر حزب اللہ کے لئے اسلحہ لیجانے والے قافلے اور دمشق میں فوجی اہمیت کے ایک مرکز پر اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے حملہ کیا ہے۔ اسرائیلی فضائیہ نے شام پر متعدد فضائی حملے کئے۔ منگل اور بدھ کی درمیانی شب کئے جانے والے ان حملوں میں شامی فوج کے بعض ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔
شام

مزیدخبریں