عراقی فوج اور اتحادی طیاروں کی بمباری میں 54 داعشی جنگجو ہلاک

Dec 01, 2016

نیویارک/موصل(این این آئی)عراق کے شمالی شہر موصل کے جنوب میں سرکاری فوج کی گولہ باری اور فضائی حملوں میں داعش کے 54 جنگجو ہلاک ہوگئے جبکہ امریکا کی قیادت میں اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے شہر کے مشرق میں داعش کی بارود سے بھری چار کاروں کو تباہ کردیا ۔ ادھر عراقی شہر موصل سے داعش کی بیدخلی پر مامور بین الاقوامی اتحاد کا خیال ہے کہ وہاں جاری لڑائی تادیر چلے گی تاہم اس کے برعکس عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے پیش گوئی کی ہے کہ اس سال کے اواخر تک شہر کا کنڑول داعش سے واپس لے لیا جائے گا۔

مزیدخبریں