نئی دہلی (بی بی سی) بھارتی سپریم کورٹ نے سینما گھروں میں فلم دکھانے سے پہلے قومی ترانہ بجانے کا حکم دیدیا۔ بدھ کو سپریم کورٹ کے ججوں نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ان احکامات پر دس دن کے اندر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے اور سینیما ہال میں موجود افراد قومی ترانے کے دوران کھڑے ہوں۔
یاد رہے کہ 1960ءاور 1970ءکی دہائی میں بھارت کے سینما گھروں میں قومی ترانہ بجایا جاتا تھا لیکن اب ایسا نہیں ہوتا۔ ریاستوں میں قومی ترانہ بجانے کے حوالے سے کوئی یکساں قانون نہیں۔ 2003 میں ریاست مہارشٹر میں سینما گھروں میں قومی ترانہ بجانے کو لازمی قرار دیا گیا لیکن گذشتہ سال مدراس کی ہائی کورٹ نے تامل ناڈو میں قومی ترانہ بجانے کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا تھا۔
بھارتی سپریم کورٹ/ ترانہ