لاہور (نامہ نگار) ذرائع کے مطابق ریس کورس کے علاقہ چنبہ ہائوس میں پراسرار طور پر ہلاک ہونے والی مسلم لیگ (ن) کی کارکن متوفیہ سمعیہ چودھری کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی۔ رپورٹ کے مطابق خاتون کے پھیپھڑوں پر سیاہ دھبے پائے گئے ہیں جبکہ متوفیہ کے جسم پر تشدد کا کوئی نشان نہیں۔ نمونے فرانزک لیبارٹری بھجوا دیئے گئے ہیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ سمعیہ چودھری کی موت کی وجہ کا تعین فرانزک رپورٹ آنے پر کیا جائے گا۔ پولیس کے مطابق سمعیہ چودھری کیس میں 90 افراد کو شامل تفتیش کیا گیا ہے۔ چنبہ ہائوس میں خاتون کو ضمانت پر کمرہ دلوانے والے ملازم سلامت کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔ گاڑی کے مالک اشرف نامی شخص سے بھی تفتیش جاری ہے۔ چنبہ ہائوس میں سمعیہ کی خدمت پر مامور ملازم زین العابدین کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔
سمعیہ چودھری کے پھیپھڑوں پر سیاہ دھبے، جسم پر تشدد کا نشان نہیں: پوسٹ مارٹم رپورٹ
Dec 01, 2016