دنیا کے مقابلے میں پاکستانی عوام مہنگا آٹا کھانے پر مجبورہیں: عاصم رضا، افتخار مٹو،میاں ریاض

Dec 01, 2016

لاہور(کامرس رپورٹر) پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن (پنجاب)کے رہنما عاصم رضا ، افتخار احمد مٹو اور میاں رےاض نے وزےر اعلی کے کاشتکاروں کو بلا سود قرضوں کی فراہمی کے پیکج کو خوش آئند قرار دےا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ عالمی منڈی میں گندم کے نرخوں کو مد نظر رکھتے ہوئے مقامی گندم کی قیمتوں کا تعین کرنا چاہےے۔ انہوں نے کہاکہ عالمی منڈی میں گندم کی قیمتیں تقریباً 150 ڈالر جبکہ پاکستانی گندم کی قیمتیں 300 ڈالر سے زائد ہیں یوںہم دنیا کے مقابلے میں اپنے عوام کو مہنگا آٹا کھانے پر مجبور کئے ہوئے ہیں ۔ایگزیکٹو ممبر لےاقت علی خان نے کہا کہ حکومت کو چاہےے کہ وہ کسانوں کو دیگر منافع بخش اجنا س کی کاشت کی جانب راغب کرے۔

مزیدخبریں