جب تک فٹ بال کھیلتا رہوں گا دورہ آسٹریلیا چیلنج اعتماد بحال کرینگے :مصباح الحق

Dec 01, 2016

لاہور (سپورٹس رپورٹر+ نمائندہ سپورٹس) پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ ابھی کرکٹ کو خیر باد کہنے کا وقت نہیں آیا جب تک مکمل فٹ اور پرفارم کرتا رہوں کا ملک و قوم کے لیے کھیلتا رہوں گا۔ نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد دورہ آسٹریلیا کو چیلنج سمجھ کر کھیلنا ہوگا۔ شکست کے بعد ٹیم کا واپس اٹھنا مشکل ضرور ہوتا ہے تاہم نا ممکن نہیں ہے۔ دورہ آسٹریلیا میں اولین ہدف اعتماد بحال کرنا ہے، اس دورہ کو آسٹریلیا کو چیلنج سمجھ کر کھیلنا ہو گا، آسٹریلوی کنڈیشنز نیوزی لینڈ کے مقابلے میں آسان ہیں جن پر ہمارے کھلاڑی اچھی کارکردگی دکھا سکیں گے۔ آسٹریلیا کی ٹیم وہ نہیں جو ماضی میں تھی، ہماری کوشش ہوگی کہ آسٹریلیا کی ناتجربہ کار سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کامیابی سمیٹیں۔ ایسا نہیں سوچا کہ دورہ آسٹریلیا اچھا رہا تو کھیلوں گا ورنہ کپتانی چھوڑ دوں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کو جب تک میری ضرورت رہی خدمات جاری رکھوں گا، مکمل فٹ اور فارم کے رہنے تک ٹیسٹ کرکٹ کو جاری رکھوں گا۔ میرا فٹنس کا کوئی ایشو نہیں ہے۔

مزیدخبریں