سری نگر( آن لائن )بھارتی فوج کے ستائے ہوئے مقبوضہ کشمیر کے گاؤں بندی پورہ سے تعلق رکھنے والے سات برس کے ہاشم منصور نے ایشئن کراٹے چیمپئن شپ جیت لی، ہاشم نے اگلے سال یورپ میں ہونے والی عالمی چیمپئن شپ کے لئے بھی کوالیفائی کر لیا۔ بھارتی فوج کی بندوقوں کے سائے تلے پلنے والے مقبوضہ کشمیر کے سات سالہ ہاشم منصور نیایشئن کراٹے چیمپئن شپ میں سونے کا تمغہ جیت لیا۔ ہاشم منصور کا تعلق مقبوضہ کشمیر کے علاقے بندی پورہ سے ہے۔ہاشم منصور نے فائنل میں سری لنکن کھلاڑی کو شکست دے کر تمغہ اپنے نام کیا۔ اس جیت کے ساتھ ہی منصور نے اگلے سال یورپ میں ہونے والی عالمی چیمپئن شپ کے لئے بھی کوالیفائی کر لیا۔ ہاشم منصور کے کوچ فیصل علی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں جس طرح کے حالات ہیں ایسے میں ہاشم کو مقابلے کے لئے تیار کرنا بڑا مشکل تھا، اس کے باوجود ہاشم منصور نے یہ کر دکھایا۔
بھارتی فوج کے ستائے 7 سالہ ہاشم نے ایشئن کراٹے چیمپئن شپ جیت لی
Dec 01, 2016