بھارت ہوش کے ناخن لے، جنگ کی حماقت اسے مہنگی پڑیگی، عبدالغفور حیدری

Dec 01, 2016

سکھر( بیورو رپورٹ) جے یو آئی کے مرکزی سیکریٹری جنرل اور سینےٹ میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری نے بھارتی فورسز کی جانب سے بار بار حملوں او رمودی کی پانی بند کرنے کی دھمکیوں کو احمقانہ قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کرتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ بھارتی حکومت ہوش کے ناخن لے اور ان اشتعال انگیز حرکتوں سے باز آجائے مولانا حیدری نے ان خیالات کا اظہار 4 رزوہ دورہ سندھ کے موقع پر سادات ہاﺅس سکھرمیں جے یو آئی کے مرکزی میڈیا سیل کے ممبر آغا سید ایوب شاہ کے ہمراہ کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ۔ اس موقع پر مرکزی رہنما مولانا امجد خان مولانا عبدالقیوم ہالیجوی، علامہ راشد خالد محمود سومرو ، مولانا عبدالغفور بھٹو او ردیگر بھی موجود تھے۔ مولانا عبدالغفور حیدری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ناقابل تسخیر اسلامی و ایٹمی ملک اور طاقت ہے اگرانڈیا نے جنگ کی حماقت کی تو جنگ بھارت کے اندر لڑی جائے گی اوچر یہ جنگ بھارت کی شکست و ریخت پر منتج ہوگی انہوں نے کہاکہ انڈیا پاکستان کو تر نوالہ نہ سمجھے پاکستان اسلام کا قلعہ ہے جنگ کی صوت میں پورا عالم اسلام پاکستان کی پشت پر ہوگا۔

مزیدخبریں