سکھر(بیورورپورٹ) سندھ نیشنل فرنٹ کے چیئرمین سردار ممتاز علی بھٹو اور ان کے بیٹے امیر بخش خان بھٹو کے خلاف جھوٹی ایف آئی درج کرنے کے خلاف سکھر میں نیشنل فرنٹ کے رہنما شہزاد بھٹو‘ سیف علی بھٹو کی قیادت میں ایئرپورٹ روڈ سے سٹی بائی پاس تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رہنماﺅں نے کہا کہ سردار ممتاز بھٹو اور دیگر کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ جھوٹی ایف آئی آر فوری طور پر ختم کرائی جائے۔
ممتازبھٹو اور امیر بخش بھٹو کے خلاف مقدمہ‘ سندھ نیشنل فرنٹ نے احتجاجی ریلی نکالی
Dec 01, 2016