لاہور (نوائے وقت رپورٹ) ہفتے کے روز لاہور کے چنبہ ہاﺅس میں مردہ پائی گئی مسلم لیگ ن کی کارکن سمیعہ چوہدری کی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری کردی گئی۔ رپورٹ کے مطابق سمیعہ کے پھیپھڑوں پر سیاہ دھبے ہیں، جسم پر تشدد کا کوئی نشان نہیں ہے تاہم موت کی اصل وجہ کا تعین کیمیکل ایگزامنر کی حتمی رپورٹ آنے کے بعد ہوگا۔