سرتاج عزیز ، نثار کی ملاقات، ہارٹ آف ایشیاءکانفرنس میں پاکستان کا موقف بھر پور طریقے سے پیش کیا جائے: نواز شریف

مشیر خارجہ ا مور سرتاج عزیز اور وزیر داخلہ چودھری نثار نے وزیراعظم محمد نواز شریف سے ملاقات کی۔ سرتاج عزیز کے ساتھ ملاقات میں بھارت کے شہر امر تسر میں ہارٹ آف ایشیاءکانفرنس کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ مشیر خارجہ امور نے وزیراعظم سے افغانستان میں امن اور مصالحت کو بہتر بنانے کے امور پر رہنمائی لی۔ سرتاج عزیز رواں ہفتہ میں بھارت جائیں گے اور ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کانفرنس کے دوران سرتاج عزیز کی بھارتی عہدیداروں کے ساتھں غیر رسمی ملاقات کی بھی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ وزیراعظم نے ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں سرتاج عزیز کو پاکستان کی نمائندگی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کانفرنس میں پاکستان کے افغانستان میں پائیدار قیام امن کیلئے م¶قف اور تجاویز کو بھرپور طریقے سے پیش کیا جائے۔ دریں اثناءوفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے بھی وزیراعظم سے ملاقات کی۔ چودھری نثار کئی ہفتے برطانیہ میں قیام کے بعد ایک روز قبل وطن واپس آئے تھے۔ ملاقات میں قومی سلامتی کے امور پر بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم نے چودھری نثار سے ان کی خیریت دریافت کی۔ ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور صحت یابی پر مبارکباد دی۔ دونوں رہنماﺅں کے درمیان ملک میں امن وامان کی مجموعی صورتحال پر بھی بات چیت گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن